ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بستر پہنچتے ہی راہل گاندھی نے بولا بی جے پی پر حملہ

بستر پہنچتے ہی راہل گاندھی نے بولا بی جے پی پر حملہ

Sat, 29 Jul 2017 18:57:39    S.O. News Service

نئی دہلی،29جولائی((ایس او نیوز؍ایجنسی): دو دن کے لئے چھتیس گڑھ قیام پر بستر پہنچے راہل گاندھی نے بی جے پی پر براہ راست حملہ کیا۔کانگریس کی ایک ورک شاپ میں راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بولنے والی پارٹی ہے، اس نے چھتیس گڑھ میں ایک کے بعد ایک کئی گھوٹالے کئے۔قبائلیوں کو تقسیم کرکے ان کی قیادت کو ختم کر دیا۔وہی مرکز نے تاجروں کو ختم کیا اور دلتوں کو مارا۔راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کتنا بھی جھوٹ بولے، لیکن جیت سچ بولنے والے کی ہوتی ہے۔انہوں نے کانگریسیوں کو حقیقت کی فوج بتایا۔بستر میں راہل گاندھی کچھ منتخب کانگریسیوں کو الیکشن جیتنے اور بوتھ مینجیمیٹ گر بتا رہے تھے،جیسے ہی وہ ہال میں پہنچے، کارکنوں نے زندہ باد کے نعرے لگائے،ان کے آنے سے پہلے کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھانجی کرونا شکلا کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔راہل گاندھی کی آمد ہوتے دیکھ کئی لیڈروں نے انہیں بولنے سے روکا، لیکن راہل گاندھی نے انہیں بولتے رہنے کا اشارہ کیا،وہ کرسی پر بیٹھ گئے اور پورے اطمینان کے ساتھ انہوں نے کرونا شکلا کی تقریر سنی۔غور طلب ہے کہ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے لئے سال بھر سے کم کا وقت باقی ہے،لہذا بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی پارٹیاں کسی بھی مسائل سے بے خبر نہیں رہنا چاہتیں۔قبائلی ووٹ بینک کو پختہ کرنے کے لئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی ایک دن کے لئے دورے پر اور ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں۔بستر میں دن بھر کانگریسی کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے نکسل متاثرہ علاقوں کے دیہاتیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔چھتیس گڑھ کانگریس کے صدر بھوپیش بگھیل کے مطابق راہل گاندھی کا یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔اس دورے سے بستر میں بی جے پی کی اصلیت سامنے آئے گی۔


Share: